15 جون 2009 - 19:30

گلگت بلتستان میں 12 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

جبکہ الیکشن آرڈر کے مطابق سیاسی جماعتیں آج رات 8 بجے تک انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں ہونے والی الیکشن کی سرگرمیاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اسکردو میں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیاہے ۔شدید سردی کے باوجود سیاسی ماحول گرم ہے ۔ اور مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں مزید شدت آگئی ہے۔ تمام پارٹیز کی جانب سے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن آرڈر 2009 کے مطابق سیاسی پارٹیاں اپنی الیکشن مہم آج رات 8 بجے تک جاری رکھ سکتی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان رحیم نواز خان درانی نے کہا ہے کہ 12 نومبر کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔